Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی آج ہوگی

’منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی کل پیر تک جاری رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج اتوار کو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نیلامی ابشر پورٹل کے ذریعہ آن لائن ہوگی‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی کل پیر تک جاری رہے گی‘۔
’نیلامی میں سعودی شہریوں سمیت مقیم غیرملکی بھی حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی میں شرکت کرنے کے لیے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے‘۔
 

شیئر: