Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی عمرہ زائرین کی نو سال بعد مدینہ منورہ آمد

مدینہ منورہ ایئر پورٹ سعودی سفیر عبداللہ العنزی خیرمقدم کے لیے موجود تھے۔
ایرانی عمرہ زائرین کا پہلا گروپ 2016 کے بعد پہلی مرتبہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تہران میں سعودی سفیر عبداللہ العنزی خیرمقدم کے لیے موجود تھے۔
 حج سیزن کے آغاز تک ایرانی عمرہ زائرین کی آمد کا سسلسلہ جاری رہے گا۔ حج کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 
پہلے گروپ میں تقریبا 170 عمرہ زائرین دو طیاروں کے ذریعے تہران سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئے۔
اس سال پانچ ہزار 720 ایرانیوں کو عمرے کےلیے سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے گی۔
سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے الشرق الاوسط  کو بتایا’ ایرانی زائرین کی آمد مارچ 2023 میں  چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ہوئی ہے‘۔
’زائرین کی آمد کے طریقہ کار کو اور آسان بنایا گیا ہے۔ مملکت میں ایرانی زائرین کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ اس پر ہم سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘۔

شیئر: