Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین انتظامیہ کا خصوصی زائرین کی بھرپور مدد کا عزم

خصوصی عازمین کی خدمت اور مذہبی ضروریات پوری کرنے سے سکون ملتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے ایسے خصوصی زائرین جو ویل چیئر پر ہیں، ان کے لیے داخلی راستوں سے صحن میں آمد اور مذہبی فرائض کی ادائیگی میں بھرپور مدد کا عزم کر رکھا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حرمین کی جنرل اتھارٹی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام عازمین خوشگوار یادیں سمیٹ کر جائیں اس لیے خصوصی زائرین کی ضروریات پوری کرنے کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔
خدمت کے جذبے سے سرشار مستحکم ٹیم عازمین کو مذہبی رسومات ادا کرتے وقت ان کی ضروریات کے پیش نظر ہر مقام پر موجود ہے۔
حرمین کے داخلی دروازوں، صحن تک جانے کے راستوں، لفٹسں اور نماز کی جگہ پر معذور افراد کی منفرد ضروریات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
جنرل اتھارٹی کے نمائندوں نے بتایا ہے کہ جسمانی معذور، بصری یا سماعت و قوت گویائی سے محروم عازمین کے لیے مخصوص جگہ متعین کی گئی ہیں اور وہاں کا انتظام جنرل ایڈمنسٹریشن برائے معذور افراد کی ٹیم  دیکھتی ہے۔
حرمین انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ سیڑھیوں کے ساتھ ریمپ، لفٹس اور خصوصی طور پر ڈھلوان پر احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھا جائے اس کے علاوہ سماعت سے محروم عازمین کی مدد کے لیے  اشاروں کی زبان سمجھنے والے رضاکار موجود ہیں۔
اتھارٹی کے نمائندے نے بتایا کہ جمعہ کے خطبے کا اشاروں کی زبان میں ترجمے کے علاوہ بریل قرآن، قرآن کے لیے خصوصی ہولڈرز اور زمزم کا انتظام ہے۔

حرمین کے داخلی راستوں پرمعذور افراد کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ فوٹو واس

حرم شریف کے صحن میں معذور افراد کی صحت ضروریات اور دیکھ بھال کرنے والی رضا کار ٹیم خاص طور پر موجود ہے۔
معذور افراد کے لیے گولف گاڑیاں چلائی گئی ہیں جو صحن سے مخصوص دروازوں تک ان کی آمد و رفت کو آسان بناتی ہیں۔
معذور عازمین کی آسان آمدورفت کے لیے گیٹ نمبر 68، 74، 79، 84، 89، 90، 93، اور 94 نمبر سمیت 32 ایسے راستے ہیں جہاں ریمپ یا پل بنائے گئے ہیں اور بعض دروازے صرف معذور افراد کے لیے مخصوص ہیں۔
اجیاد پل، شبیکہ پل اور مروہ پل کے راستوں کو بھی مناسب خدمات فراہم کرنے کے لیے واضح نشان کی مدد سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
معذور افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بیت الخلاء کے داخلی راستوں میں خاص طور پر سہولیات موجود ہیں۔

رضاکار بھی خصوصی ضروریات کے حامل عازمین کی خدمت کرتے ہیں۔ فوٹو واس

حرم شریف میں اشاروں کی زبان کے ترجمان یحییٰ الحربی گونگے بہرے نمازیوں کے لیے جمعہ کے خطبے کے ترجمے کا خاص انتظام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مذہب سے متعلق سوالات کے جواب اور تعلیمی سیشنز کرتے ہی۔
یحییٰ الحربی کا کہنا ہے کہ خاص طور پر بیرون ملک سے آنے والے سماعت سے محروم عازمین کی خدمت اور مدد کرنے اور ان کی مذہبی ضروریات پوری کرنے سے سکون ملتا ہے۔
اشاروں کی زبان کے ماہر عبداللہ الغامدی نے بتایا کہ حرمین شریفین میں عبادت کے لیے آنے والے معذور افراد کی خدمت اور مدد کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
بہت سے رضاکار بھی خصوصی ضروریات کے حامل عازمین کی خدمت کرتے ہیں اور اشاروں کی زبان سمجھتے ہوئے ان کی نقل و حرکت کو آسان بناتے اور مذہبی خدمت سے متعلق سوالات حل کرتے ہیں۔
 

شیئر: