Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انویسٹرز فورم کا خصوصی سیمینار ستمبر میں ہوگا

ریاض (جاوید اقبال) پاکستان انویسٹرز فورم ریاض کے صدر محمد اصغر قریشی نے کہا ہے کہ انکی تنظیم پاکستان میں سرمایہ کاری کے زیر عنوان ستمبر کے وسط میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کررہی ہے۔ اس اجتماع میں وطن عزیز کے ان منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا جہاں سرمایہ کاری مثبت نتائج پیدا کرسکتی ہے۔ سیمینار میں پاکستانی اقتصادی ماہرین کو بھی اظہار خیال کی دعوت دی جائیگی۔ محمد اصغر قریشی نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد علاقائی ، اقتصادی صورتحال میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی اور یہ کہ انویسٹرز فورم کے ارکان بھی اس میں سرمایہ کاری کرینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک صرف گوادر تک ہی محدود نہیں بلکہ شمال میں کاشغر تک اس کا دامن وسیع ہے۔ اسلئے اس طویل راستے پر کسی جگہ بھی سرمایہ لگایا جاسکتا ہے۔ ایک سوال پر محمد اصغر قریشی نے کہا کہ فورم بہتر نتائج کے حصول کیلئے پاکستانی سفارتخانے کے تعاون میں اضافہ کریگا۔

شیئر: