Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جناح ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کی کارکن طیبہ راجا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

تحریک انصاف کی کارکن طیبہ راجا کو 29 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی کارکن طیبہ راجا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کو 29 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔ 
پیر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔ طیبہ راجہ سمیت تحریک انصاف کی دیگر خواتین کارکنان خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید عدالت میں پیش ہوئیں۔ 
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ ’ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی۔ بے گناہ ہیں ڈیل کی ضرورت نہیں ہے۔‘
عدالت لاہور نے طیبہ راجہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے ٹرائل میں 15 مئی تک سماعت ملتوی کر دی۔
 

شیئر: