Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اور جی سی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع

’وزرائے خارجہ غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی محفوظ رسائی پر بات چیت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ خصوصی اجلاس شروع ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزرائے خارجہ غزہ میں جنگ بندی کے مواقع تلاش کرنے کے علاوہ انسانی امداد کی محفوظ رسائی پر بات چیت کریں گے۔
ریاض میں جی سی سی کونسل کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی أمور اور معاملات بھی پر غور و فکر کیا گیا۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ’خلیج میں ہم اپنے شرکا کے ساتھ خطے کی امن وسلامتی کے متعلق مشاورت کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’امریکی صدر مسئلے کے حل کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے علاوہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کے لیے مزید کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جنگ بندی کے مناسب فارمولے تک پہنچنے کے لیے غزہ میں انسانی امداد کی بحالی ضروری ہے‘۔
انہوں نے غزہ اور یمن میں سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔

شیئر: