Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ریاض میں فلسطینی صدر کی ملاقات

غزہ اس کے گرد ونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خر رساں ایجنسی ایس پی اے کےمطابق ملاقات میں غزہ اس کے گرد ونواح میں فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس سے شہریوں کی زندگیوں اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب تما م بین الاقوامی اور علاقائی فریقین کے ساتھ بات چیت کرنے کی ہر ممکن کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ خطے میں جاری کشیدگی اور اسے پھیلنے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے فلسطینی عوام کو مہذب زندگی کے جائز حقوق کے حصول، ان کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے، منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مملکت کی مستقل سپورٹ کا اعادہ کیا۔

شیئر: