Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مجھ پر جادو کر رکھا تھا‘، 26 سال سے لاپتہ شخص پڑوسی کے گھر سے برآمد

متاثرہ شخص نے کہا کہ اس اغوا کار نے پر جادو کر رکھا جس کے باعث وہ مدد کے لیے نہیں پکار پایا (فوٹو: ان سپلیش)
الجیریا میں لاپتہ ہونے والا شخص 26 سال بعد اپنے گھر سے چند ہی منٹ کی دوری پر واقع ہمسایہ کے گھر میں قید مل گیا ہے۔
منگل کے روز الجیرین وزارت انصاف نے بتایا ’عمر بی نامی شخص 1998 میں الجیریا کی خانہ جنگی کے دوران 19 سال کی عمر میں لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے سمجھا کہ اسے اغوا یا قتل کر دیا گیا ہے‘۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ’لاپتہ ہونے والے شخص کی عمر 45 سال ہے اور وہ ڈیلفا شہر سے 200 میٹر کے فاصلے پر گھاس کے ڈھیر سے برآمد ہوا۔ اغوا کار کے بھائی نے وراثت کے تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس واقعے سے پردہ اٹھایا۔
وزارت انصاف نے بتایا کہ 61 سالہ ملزم قریبی قصبے ال گویدڈ میں میونسپلٹی کا ایک ڈورمین ہے جسے فرار ہونے کی کوشش کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔
الجیرین میڈیا کے مطابق ’متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ مدد کے لیے پکارنے سے قاصر تھا کیوںکہ اغوا کار نے اس پر کسی قسم کا جادو کر رکھا تھا۔‘
ملک کی وزارت انصاف نے واقعے کو ’گھناؤنا‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ شخص کو طبی اور نفسیاتی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

شیئر: