Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوئٹر کی ڈومین کو بالآخر آفیشل طور ایکس ڈاٹ کام کر دیا گیا

ٹوئٹر کو خریدنا ایلون مسک کے بڑے وژن کے آغاز کا حصہ تھا (فوٹو: اے ایف پی)
وہ دن چلے گئے جب صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغامات کو ٹویٹس کہا جاتا تھا جبکہ اس پلیٹ فارم کا لوگو نیلے رنگ کا پرندہ ہوتا تھا کیونکہ اب یہ پلیٹ فارم مکمل طور پر تبدیل ہوگیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کی ڈومین کو بالآخر آفیشل طور پر ایکس ڈاٹ کام کر دیا  گیا ہے۔
اکنامک ٹائمز کے مطابق ٹوئٹر کے نام اور لوگو کو تبدیل کر کے ’ایکس‘ رکھنے کے بعد کمپنی کے مالک ایلون مسک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایکس کی ڈومین کو ٹوئٹر ڈاٹ کام سے تبدیل کر کے ایکس ڈاٹ کام کر دیا گیا ہے۔
ایکس پر لکھے جانے والے پیغامات کو اب ’پوسٹس‘ کہا جاتا ہے جبکہ اس کا لوگو اب صرف انگریزی حرف X کا ہے۔
اس بارے میں ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے پوسٹ کی گئی کہ ’اب تمام کور سسٹم ایکس ڈاٹ کام پر ہوں گے۔‘
یاد رہے کہ گذشتہ برس اگست میں ایپ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مستقبل میں اسے ’ایکس‘ ہی کہا جائے گا۔ 
 

سکرین شاٹ

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس کی نئی پیرنٹ کمپنی ایکس کارپوریشن کو قائم کیا تھا۔
سنہ 1999 میں ایلون مسک نے ایکس ڈاٹ کام کے نام سے ایک انٹرنیٹ بینک کو قائم کیا جسے پے پال میں شامل کیا گیا۔ 
تقریباً 20 برسوں بعد ایلون مسک نے پے پال سے ایکس ڈاٹ کام کی ڈومین کو دوبارہ خرید لیا۔
ٹوئٹر کو خریدنا ایلون مسک کے بڑے وژن کے آغاز کا حصہ تھا۔ 
ایلون مسک ایکس کو ’ہر قسم کی ایپ‘ کہتے ہیں جس سے سوشل میڈیا شیئرنگ کے ساتھ ساتھ مستقبل میں کھانے آرڈر کرنے اور پیسوں کی ٹرانزیکشن وغیرہ بھی کی جائے گی۔

شیئر: