ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربراہ ایلون مسک نے صحافیوں کو اپنے پلیٹ فارم پر لکھنے اور زیادہ آمدنی کی پیشکش کی ہے۔
منگل کو ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ ’اگر آپ صحافی ہیں اور لکھنے کی آزادی اور زیادہ آمدنی چاہتے ہیں تو براہ راست اس پلیٹ فارم پر شائع کریں۔‘
مزید پڑھیں
-
سان فرانسسکو: ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر سے ’ایکس‘ کا نشان ہٹا دیا گیاNode ID: 784176
-
ایلون مسک ٹوئٹر پر ’بلاک‘ کا آپشن ختم کرنے والے ہیںNode ID: 789366
اس سے قبل ایلون مسک نے ایکس پر میڈیا پبلشرز کو اجازت دی تھی کہ وہ اپنے مضامین اور تحریروں کے لیے صارفین سے رقم وصول کر سکتے ہیں
انہوں نے کہا تھا کہ صارفین’فی مضمون کی بنیاد پر‘ ادائیگی کریں گے اور اگر وہ ماہانہ رکنیت کے لیے ’سائن اپ‘ نہیں کرتے تو انہیں مزید ادائیگی کرنا پڑے گی۔
جولائی میں ایکس نے کہا تھا کہ اس کے صارفین اب اپنی پوسٹس سے پیسے کما سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ویڈیوز بنانے والوں کو اشتہارات سے ہونے والی کمائی میں حصہ دیا جائے گا۔
کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اُن اشتہارات کی کمائی میں حصہ ملے گا جو پوسٹ کے ریپلائز میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں۔
If you’re a journalist who wants more freedom to write and a higher income, then publish directly on this platform!
— Elon Musk (@elonmusk) August 21, 2023