Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے محبت ہے، یہاں کے لوگ تعاون کرتے ہیں: پاکستانی عازم حج

پاکستان میں اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ سے  روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت عازمین حج کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
الاخباریہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے جانے والے ایک پاکستانی عازم حج نے روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کی تعریف کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب سے مجھے بہت محبت ہے اور یہاں کے لوگ ہر طرح کا تعاون کرتے ہیں۔ سعودی عرب مسلمانوں کےلیے اہم ملک ہے‘۔
یاد رہے سعودی وزارت داخلہ نے چھٹے سال بھی عازمین حج کے لیے انیشیٹو کو جاری رکھا ہے جو سعودی وژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔
 پروجیکٹ میں مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ اور کوٹ ڈی آئیور شامل ہیں۔ 
آن لائن ویزے کے اجرا، فنگر پرنٹس، امیگریشن، کسٹم اور صحت ضوابط  چیک کرنے تک تمام کام متعلقہ ملک ہی میں کیے جاتے ہیں۔ 

شیئر: