Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک اور اغیار نے 1.07ارب ریال کے قطری حصص فروخت کر دئیے

ریاض - - -  -دہشتگردی کی سرپرستی کے باعث قطر کے بائیکاٹ کے بعد خلیجی اور دیگر ممالک کے شہریوں نے 8دن کے دوران 1.07ارب ریال کے قطری حصص فروخت کر دئیے ۔ قطر کی مالی پوزیشن عرب بائیکاٹ کی وجہ سے ہر طرف سے مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے ۔ قطر اسٹاک ایکسچینج میں اب تک غیر ملکی شہری اور خلیجی ممالک کے باشندے 1.07ارب قطری ریال کے حصص سے آزادی حاصل کر چکے ہیں ۔ روزانہ قطری حصص کی بولی لگ رہی ہے ۔ یومیہ 137ملین ریال کے حصص فروخت ہو رہے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج کے حالات سے باخبر لوگوں کا کہنا ہے کہ قطری کمپنیاں کے حصص کی فروختگی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔

شیئر: