Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سدایا کے سربراہ کی سیول میں برطانوی وزیر سے ملاقات

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے سربراہ عبداللہ بن شرف سے بدھ کو سیول میں برطانوی وزیر مملکت برائے سائنس، انوینشن اور ٹیکنالوجی مشل ڈونیلن سے ملاقات میں ملاقات کی۔
یہ ملاقات جنوبی کوریا اور برطانیہ کے زیر اہتمام سیول آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ 2024 کے دوران ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران سمٹ کے ایجنڈے خاص طور پر مصنوعی ذہانت کی تیکنیک اور اخلاقیات کے شعبے میں بین الاقوامی کردار کے علاوہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اورآرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ کے تیسرے ایڈیشن  پر تبالہ خیال کیا گیا جو آئندہ ستمبر میں سدایا کے زیر اہتمام ریاض میں منعقد کی جائے گی۔

تیسری آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ  ستمبر میں ریاض میں ہوگی ( فوٹو: ایس پی اے)

یہ سمٹ وزرا، تنظیم کے سربراہان، معروف ٹیک کمپنیوں کے سی ای او اور ماہرین کو جمع کرے گی تاکہ عالمی سطح پر اے آئی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے ساتھ انیٹشوز اور معاہدوں کا اعلان اور مملکت کے بینر تلے ڈیٹا انیڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں عالمی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
کانفرنس کے ایجنڈے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جدت، انڈسٹری کے رجحانات، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ ایک بہتر مستقل کی تشکیل، فیلڈ میں انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔

شیئر: