Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ کا ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے بدھ کو ریاض میں مملکت میں ایران کے سفیر ڈاکٹر علی رضا عنایتی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے ایرانی سفیر سے ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں کی وفات پر اظہارتعزیت کیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود، معاون وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی، معاون وزیرداخلہ، ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتال اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: