Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کو عمدا گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کرنے والے سعودی کو سزائے موت

بندر القحطانی کو سیکیورٹی فورس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ (فوٹو اخبار 24)
 ریاض میں ہم وطن کو جان بوجھ کرگاڑی سے ٹکر مار کرہلاک کرنے والے سعودی کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری بندر بن محمد بن ناصر آل سعد القحطانی نے ضافی بن ھذال بن شافی السبیعی کو اپنی گاڑی سے عمدا ٹکر ماری جس سے اس کی گاڑی الٹ گئی اور موت واقع ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے ملزم بندر القحطانی کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد اس کا چالان عدالت میں پیش کردیا ۔
عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اس کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ صادر کردیا گیا۔
قانون کے مطابق ابتدائی عدالت کے فیصلے کے خلاف مجرم نے اپیل  کورٹ سے رجوع کیا جسے مسترد کردیا گیا بعدازاں سپریم کورٹ نے بھی سابقہ عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ آخر میں ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل کرنے کا حکم جاری کردیا جس پر وزارت داخلہ نے عمل درآمد کرادیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: