Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1993ء بم دھماکے: ابوسالم اور دیگر ملزمان کو مجرم قراردیدیاگیا

ممبئی۔۔۔۔ممبئی کی خصوصی عدالت نے 1993کے ابوسالم ، مصطفی دوسہ، فیروز خان اور طاہر مرچنٹ کومجرم قراردیدیا۔ان دھماکوں میں 257افراد ہلاک اور 713زخمی ہوئے تھے جبکہ 27کروڑ روپے مالیت کی املاک تباہ ہوئی تھی۔ ممبئی ٹی ٹاڈا عدالت کا کہنا ہے کہ مصطفی ڈوسا نے ہند میں آرڈی ایکس سمیت دھماکہ خیز مواد اسمگل کیا تھااور اسی نے چند نوجوانوں کو مسلح تربیت حاصل کرنے کیلئے پاکستان بھیجا تھا۔ ڈوسہ پر حملے کی ساز ش کرنے اور 3ہزار کلو آرڈی ایکس اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہندوستان لانے کا الزام تھا۔ ان دھماکوں کے مقدمے سے عبدالقیوم کا نام ہٹادیا گیا اور اسے بری کردیا گیا۔ خصوصی عدالت نے کریم اللہ شیخ کو بھی ملزم قراردیاتاہم تمام ملز موں کو قوم کے خلاف جنگ کے مقدمے سے بری کردیا ۔ٹاڈا عدالت کو یقین ہے کہ ڈوسا ، سالم ، مرچنٹ اور فیروز خان مرکزی مجرم ہیں۔عدالت کی اگلی سماعت 19جون کو ہوگی۔

شیئر: