Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں فوجی مشقیں: ایجر لائن 2024 اختتام پذیر، سعودی عرب کی شرکت

مشقوں میں سعودی عرب سمیت 32 ممالک نے شرکت کی (فوٹو: ایکس اکاونٹ وزارت دفاع)
 اردن میں خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقیں منعقد ہوئیں جن مین سے ایک ’ایجر لائن 2024‘ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
 12 سے 23 مئی تک جاری رہنے والی مشقوں میں سعودی عرب سمیت 32 ممالک کے فوجی دستوں نے شرکت کی جن میں بری، بحری، فضائی اورایئرڈیفینس کے خصوصی یونٹس شامل تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں اردن کی مسلح افواج کے آپریشنز اور ٹریننگ کے ڈائڑیکٹر بریگیڈیئرجنرل ناجی المناصر اور جوائنٹ فورسز کے اسٹاف ڈائریکٹر میجر جنرل محمد بن ظافرالاحمری کے علاوہ دیگر فوجی اعلٰی افسران بھی موجود تھے۔
اختتامی تقریب میں جنگی حکمت عملی کے مظاہرے پیش کیے گئے جن میں خطے کو درپیش مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹنا اور دہشتگردوں سے سرحدوں کو محفوظ رکھنا تھا۔
مشقوں میں دہشتگردوں کے خلاف اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور ان سے مغویوں کی رہائی کے طریقوں کے علاوہ ہیوی آرٹلری اور سائبر حملوں سے بچنے کے طریقے بھی بتائے گئے۔

شیئر: