Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سعود یونیورسٹی کا ٹوکیو یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی معاہدہ

مملکت اور جاپان کی یونیورسٹی میں تعلیمی فروغ کا معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔ فوٹو عرب نیوز
کنگ سعود یونیورسٹی اور ٹوکیو یونیورسٹی نے فزکس، کیمسٹری اور ارتھ سائنسز میں تعلیمی تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ سعود یونیورسٹی کے قائم مقام ریکٹر ڈاکٹر عبداللہ السلمان اور ٹوکیو یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ٹیرو فیوجی نے دستخط کیے۔

ٹوکیو یونیورسٹی میں پرنس محمد بن سلمان سینٹر تعلیمی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ فوٹو عرب نیوز

اس موقع پر ٹوکیو یونیورسٹی میں پرنس محمد بن سلمان سینٹر فار فیوچر سائنس کے ڈائریکٹر ٹیکنالوجی ڈاکٹر ہیروکی ایہارا موجود تھے۔
مملکت اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے درمیان مستقبل میں تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کا یہ معاہدہ ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ٹوکیو یونیورسٹی میں قائم پرنس محمد بن سلمان سینٹر تعلیمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
 

شیئر: