Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں ایک دہائی کے بعد سعودی عرب کے سفیر کا تقرر

شام نے گزشتہ سال ریاض میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے ایک دھائی سے زیادہ عرصے کے بعد فیصل المجفل کو شام میں مملکت کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فیصل المجفل نے شام میں سفیر کی حیثیت سے تقرر پر اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شام میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران 2012 میں سعودی سفارتخانے کی بندش کے بعد فیصل المجفل دمشق میں مملکت کے پہلے سفیر ہوں گے۔
شام نے گزشتہ سال ریاض میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا اور 6 دسمبر میں سعودی عرب کے لیے ڈاکٹر محمد ایمن سوسان کو سفیر مقرر کیا تھا۔
انہوں نے 24 دسمبر کو اپنی اسناد سعودی حکام کو پیش کی تھیں۔

شیئر: