Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ناروے کے وزیرخارجہ کی ملاقات

ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوارکو برسلز میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور کے علاوہ غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بیلجیئم میں سعودی سفیر ڈاکٹر خالد الجندان، دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود، یورپی یونین میں سعودی سفیر ھیفا الجدیع اور وزارت کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔

شیئر: