Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگز کپ کا فائنل النصر اور الھلال کے درمیان جمعے کو جدہ میں

وزیر سپورٹس نے سرپرستی پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔( فوٹو: اخبار24)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں کنگز کپ کا فائنل جمعہ 31 مئی کو جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں النصر اور الھلال کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر سپورٹس، سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل نے تقریب کی سرپرستی پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سعودی وزیر سپورٹس نے کہا کہ ’یہ سرپرستی سعودی وژن 2030 کے تحت سپورٹس سیکٹر کےلیے مسلسل سپورٹ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تمام شعبوں خصوصا سپورٹس میں مملکت کی نمائندگی کو بڑھانے کی خصوصی توجہ کی عکاسی کرتی ہے‘۔
انہوں نے النصر اور الھلال کو کنگز کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر: