Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبداللہ نیشنل پارک میں آئی بیکس کے تین بچوں کی پیدائش

23 آئی بیکس کو گزشتہ برس جنگل میں چھوڑا گیا تھا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے کنگ عبداللہ نیشنل پارک کے ریڈ راک زون میں تین آئی بیکس کی پیدائش ہوئی ہے۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی کمپنی سودہ ڈیولپمنٹ نے گزشتہ سال نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کے تعاون سے 23 آئی بیکس کو گزشتہ برس جنگل میں چھوڑا تھا۔
اس کا مقصد سعودی عرب میں حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔
سودہ ٹیولپمنٹ آئی بیکس کی صحت کو یقینی بنانے کاور ان کی رہائش کی ترجیحات کا مطالعہ کرنے کے لیے آئی بیکس کی قریب سے نگرانی کررہی ہے۔
سودہ ڈیولپمنٹ نے  کہا آئی بیکس کی کامیاب پیدائش معدومیت سے دوچار آئی بیکس کو بچانے اور خطے کے اندر ماحولیاتی نظام کی بحالی کے مشن میں ایک اہم قدم ہے۔
یاد رہ کہ سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ماحولیاتی توازن پروگرام نافذ کیا جارہا ہے۔ نایاب نسل والے جانوروں اور قومی پودوں کی بحالی کےلیے کام کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: