Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2ہزار قطری معتمر ارض مقدس پہنچ گئے

جدہ ..... عمرہ و یزے پر 2000قطری شہری ارض مقدس پہنچ گئے ۔ ان کی آمد نے سوشل میڈیا پر قطری حکومت کی جانب سے جاری پروپیگنڈہ مہم کی عملی نفی کر دی ۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر قطری معترین کے ساتھ انتہائی برادرانہ سلوک کیا گیا۔ محکمہ پاسپورٹ کے معاون ڈائریکٹر میجرجنرل خالد الجعید نے بتایاکہ قطری معتمرین کی امیگریشن کی کارروائی رواں دواں شکل میں آسانی سے انجام دیدی گئی ۔ وہ غیر ملکی فضائی کمپنی کے منفی رویئے کو بھول گئے اور ارض مقدس آمد پر برادرانہ ماحول میں خود کو پاکر بیحد خوش ہوئے ۔ 

شیئر: