Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:پی آئی ایس جے ای ایس میں تقریب تقسیم اسناد

میری خواہش ہے کہ آپ ایسی شخصیت کے حامل ہوں جن کی حد نگاہ کائنات کے اسرار پر ہو، پرنسپل عدنان ناصر کا طلباءسے خطاب
جدہ ( ارسلان ہاشمی)پاکستان انٹرنیشنل اسکول ، انگلش سیکشن میں سالانہ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی ۔ پرنسل عدنان ناصرنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ان طلباءو طالبات کے اعزاز میں منعقد کی جا رہی ہے جنہوں نے عالمی اور ملکی سطح پر ”کیمبرج آﺅٹ اسٹینڈنگ لرنرز ایوارڈ“ حاصل کئے ہیں۔ تقریب اسکول کےلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ وہ موقع ہے جب طلباءو طالبات کی کامیابیوں اور کارہائے نمایاں کوایوارڈز کی شکل میں سندِ اعتراف عطا کی جاتی ہے۔ پی آئی ایس جے ای ایس کے طلباءو طالبات کو بلا امتیاز ایسا ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ میںوالدین ا ور اساتذہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے طلبہ و طالبات کی شخصی تعمیر اور صلاحیتوں کی پرداخت کےلئے دن رات صرف کیے۔ مجھے یقین ہے کہ پی آئی ایس جے، ای ایس جیسا تعلیمی ادارہ بہت جلد نہ صرف خلیجی ممالک بلکہ دنیا کی اعلیٰ ترین درسگاہوں میں شامل ہوگا۔ طلباءو طالبات سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ایسی شخصیت بنیں جن کی حدِ نگاہ یہ آسمان نہیں بلکہ کائنات ہوتی ہے۔ بعدازاںپہلی جماعت سے لے کراے لیول تک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد، تمغے اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میںپہلی تا آٹھویں جماعت میں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والوں میںبالترتیب فاطمہ عباس، فاطمہ حارث ، محمد عبداللہ کامل ذروہ آفتاب، ایمان امجد، سمیہ عامر ،ھنیہ ندیم راجا اور مشعل عمران تھے۔جبکہ مئی ،جون2016ءکے کیمبرج کے بیرونی امتحانات میں7A* کے ساتھ جنت نوید، ادیہ وسیم، عزام بن عامر، مشہود احمد خان، مراد اسلم، مصعب بن افروز، صائم عمراور سیدہ مہیر واسطی، 8A* کے ساتھ احمد سلمان ، محمد اسامہ کھوکھر، سیف اللہ خان ، ھادیہ عبدالحمید اور شفا اشعر 9A* کے ساتھ رامین قیصرشامل تھیں ۔علاوہ ازیں”اسپورٹس مین آف دی ایئر“کا اعزاز شہریار عرفان منہاس کو ،”اسپورٹس ویمن آف دی ایئر“ خیام خان کو ، ”وائس پریفیکٹ آف دی ائیر“ محمد زرغم عبداللہ عباسی ، ”ا سٹوڈنٹ آف دی ایئر“ محمد حیثم عاطف اور ماہین خرم، ” اکیڈمک اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ سائنس میں وانیہ افروز کودیا گیا جبکہ کامرس میں رحمہ مظفر نے ایوارڈحاصل کیا۔جن 9 طالب علموں نے 11کیمبر ج ایوارڈ حاصل کئے انہیں اور ان کے اساتذہ کو بطور خاص اعزازات سے نوازا گیا۔

شیئر: