Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین امن عمل میں سمجھوتے کی ضرورت ہوگی: سعودی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا سعودی عرب تنازع کے خاتمے میں مدد کے لیے پرعزم ہے (فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں کسی بھی قابل اعتماد امن مذاکرات کےلیے روس کی شرکت ضروری ہوگی اور میں ’مشکل سمجھوتہ‘ شامل ہوگا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان سوئٹزر لینڈ میں ایک کانفرنس سے خطاب رہے تھے جس کا مقصد روس اور یوکرین میں امن قائم کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انہو ں نے کہا کہ ’سعودی عرب تنازع کے خاتمے میں مدد کے لیے پرعزم ہے‘۔
’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری سنجیدہ مذاکرات کی طرف کسی بھی قدم کی حوصلہ افزائی  کرے جس کے لیے ایک روڈ میپ کے حصے کے طور پر مشکل سمجھوتے کی ضرورت ہے جو امن کی طرف لے جائے‘۔
انہوں نے زور دیا کہ’ یوکرین میں امن کی طرف جانے والے کسی بھی عمل میں روس کی شرکت ضروری ہوگی‘۔
واضح رہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان سنیچر کو یوکرین امن سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرن پہنچے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ سربراہی اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتوں میں یوکرین میں امن کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور ایک ایسے حل تک پہنچنے کےلیے کوششیں تیز کریں گے جس سے بحران کا خاتمہ اور شہریوں کو انسانی مصائب سے بچایا جا سکے۔

شیئر: