Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس ساتویں مرتبہ مشرق وسطی کی بہترین لو بجٹ ایئرلائن

فلائی ناس نے اپنا فضائی سفر 2007 میں شروع کیا تھا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس کو انٹرنیشنل ٹریکس آرگنائزیش نے مسلسل ساتویں مرتبہ مشرق وسطی کی بہترین لو بجٹ ایئرلائن قرار دیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق انٹرنیشنل ٹریکس آرگنائزیش نے فلائی ناس کو دنیا کی تین سب سے کم لاگت والی ایئرلائن کا بھی درجہ دیا ہے۔
فلائی ناس کے سی ای او بندر المھنا نے  لندن میں سکائی ٹریکس ایوارڈز 2024 کی سالانہ تقریب  میں شرکت کی اور اعزاز حاصل کیا۔
سکائی ٹریکس ایوارڈ کے مطابق لوبجٹ ایوای ایشن سیکٹر میں فلائی ناس کا اپنی پوزیشن کو مستحکم رکھنا سعودی عرب کے نام پرایک کامیابی ہے۔
فلائی ناس کے سی ای او بندر المھنا نے کہا کہ مملکت مختلف شعبوں خاص طور پر ٹریول، ٹورازم اور ایوی ایشن میں دنیا کے ممالک میں سب سے آگے ہے ان شعبوں پر سعودی وژن 2030  میں توجہ دی گئی ہے‘۔
انہوں نے اس کامیابی کو مسافروں کے اعتماد، ٹیم کی لگن اور سعودی قیادت کی طرف سے ملنے والی سپورٹ سے منسوب کیا جو کہ تمام سعودی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے حاصل ہے۔
سکائی ٹریکس ایوارڈز کا فیصلہ ہرسال مسافروں کی ووٹنگ سے ایک جامع سروے کے ذریعے کیاجاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری میں سب سے باوقار ایوارڈز میں سے ایک ہے۔
فلائی ناس نے اپنا فضائی سفر 2007 میں شروع کیا تھا اور آج 1500 سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات سے خود کو جوڑے ہوئے ہے۔ اس کا ہدف سعودی وژن 2030 کے مطابق 165 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات تک پہنچنا ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: