Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کے حج آپریشن کا آغاز، 17 ممالک کے ایک لاکھ عازمین کو لائے گی

فلائی ناس حج سیزن کے دوران 936 پروازیں چلائے گی (فوٹو عاجل)
سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے حج سیزن 2024 کے لیے تین براعظموں کے 17 ممالک کے ایک لاکھ سے زائد عازمین کو مملکت لانے کے اپنے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
فلائی ناس نے اپنے فضائی بیڑے میں توسیع، ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ منورہ میں اپنے آپریشنز مراکز میں جاری آپریشنز کودگنا کیے جانے کا فائدہ اٹھایا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق فلائی ناس مشرق وسطی اور دنیا میں ’لو بجٹ‘ ایئرلائنز میں سے ایک ہے۔
فلائی ناس کا اس سال حج آپریشن پلان 73 دنوں پر محیط ہے۔ حج سیزن کے دوران 936 پروازوں کے ذریعے یورپ، ایشیا اور افریقہ سے عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔

فلائی ناس نے 2007 سے اپنا فضائی سفر شروع کیا تھا۔ (فوٹو عاجل)

فلائی ناس حج آپریشن کے دوران 17 ممالک کویت، عمان، ترکیہ، انڈیا، بنگلہ دیش، کرغزستان، قازقستان، جزائرالقمر، مراکش، الجزائر ماریطانیہ، سینیگال، کوٹ ڈیوار، آئیوری کوسٹ، گھانا، نائیجر اور بوسنیا میں آپریٹ کرے گی۔
یاد رہے کہ فلائی ناس نے 2007 سے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس وقت فلائی ناس 1500 سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے 70 سے زیادہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات کو جوڑتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: