Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرافقین ماہانہ فیس کی ہدایت نہیں ملی،وزارت محنت

مدینہ منورہ.... وزارت محنت و سماجی فروغ اور محکمہ پاسپورٹ کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ انہیں ابھی تک غیر ملکی کارکنان کے مرافقین سے یکم جولائی سے ماہانہ فیس وصول کرنے کی بابت کوئی تحریری ہدایت نہیں ملی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کے 13صوبوں میں سے کسی ایک صوبے کے مکتب العمل کوجمعرات تک اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی۔ جمعرات سرکاری اداروں میں ڈیوٹی کا آخری دن تھا جمعہ سے تمام وزارتوں اور محکموں میں عید کی تعطیلات شروع ہوگئیں۔یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبکہ کئی نجی کمپنیوں اور اداروں نے اپنے غیر ملکی کارکنان سے کہا ہے کہ جولائی کے شروع سے ان پر” مرافق و تابع“ فیس کا عمل درآمد ہوگا۔مالیاتی توازن پروگرام دستاویز میں صراحت کی گئی تھی کہ غیر ملکیوں او رمرافقین سے رفتہ رفتہ مالی معاوضہ وصول کیا جائیگا۔ عملد رآمد جولائی سے ہوگا۔ پہلے سال فی مرافق 100ریال وصول کئے جائیں گے۔ دریں اثناءغیر ملکی کارکنان کے حلقو ںمیں یہ افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ یکم جولائی سے مرافق فیس وصول ہوگی۔ اس ضمن میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مرافق سے مراد 18برس سے زیادہ عمر کے بیٹے ، ماں باپ، ساس سسر ، گھریلو ملازمہ اور ڈرائیور ہیں جبکہ تابع سے مراد بیوی، بچےاں اور 18برس سے کم عمر کے بچے ہونگے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ فیس نجی اداروں اور کمپنیوں کے کارکنان اور مرافقین کیلئے ہے۔ ابھی تک اس قسم کی کسی بھی بات کی سرکاری طور پر تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ۔

شیئر: