ریاض: گودام میں آتشزدگی ، جانی نقصان نہیں ہوا
منگل 23 جولائی 2024 18:29
فائرفائٹرز نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض میں شہری دفاع کی ٹیموں نے السلی کے علاقے میں واقع گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل شہری دفاع کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح کنٹرول روم میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائرفائٹنگ یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے متاثرہ گودام میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔
فائرفائٹرز نے گودام سے دھوئیں کے اخراج کے لیے مخصوص حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ایگزاسٹ فین نصب کیے تاکہ دھوئیں کی وجہ سے آگ بجھانے کی کارروائی میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شہری دفاع کے یونٹ کی بہترحکمت عملی کی وجہ سے گودام میں لگی آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔