Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 19 کلو کرسٹل اور ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

’بیرون ملک سے آنے والی گاڑی اور ٹرک کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپائی گئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ زکاۃ، ٹیکس اور کسٹم نے کہا ہے کہ البطحا اور الودیعہ سرحدی چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے 19 کلو کرسٹل اور ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی گاڑی اور ٹرک کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپائی گئی تھی۔
محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’الودیعہ سرحدی چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے بیرون ملک سے آنے والی گاڑی کے خفیہ خانے سے 8.5 کلو کرسٹل ضبط کی ہے‘۔
’جبکہ بطحا چیک کے پوسٹ کے اہلکاروں نے بیرون ملک سے آنے والے ٹرک سے 10.3 کلو کرسٹل اور23 گرام ہیروئن ضبط کی ہے‘۔

شیئر: