Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کا امام مسجدِ نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سے امام مسجدِ نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
سنیچر کو اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے میں مولانا عبدالغفور حیدری، علامہ طاہر اشرفی، مولانا عبدالخبیر آزاد، سینیٹر حافظ عبدالکریم اور قاری حنیف جالندھری شریک ہوئے۔
عشائیے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت مخلتف مکاتب فکر کے علما نے بھی شرکت کی۔
امام مسجدِ نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر پاکستان کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں۔
ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ کی امامت کی جہاں ہزاروں افراد شریک افراد شریک ہوئے۔
بعدازاں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعے کو ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف نے امام مسجد نبوی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کا دورہ پاکستان کی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ مسلم دنیا میں پاکستان خاص اہمیت رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے امت مسلہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا بھی کی۔
مسجد نبوی کے امام نے صدر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے علاوہ اسلا، آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔
امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے سنیچر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے بھی لاہور میں ملاقات کی۔

شیئر: