Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گرمی کی نئی لہر، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

دمام، ظھران، الاحسا اور حفر الباطن میں درجہ حرارت بڑھے گا ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے گرمی کی نئی لہر سے خبردار کیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے ’منگل 13 اگست سے شروع ہونے والی اس لہر کے دوران مملکت کے مشرقی علاقوں خصوصا دمام، ظھران، الاحسا اور حفر الباطن میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’الخفجی، النعیریہ اور العلیا بھی منگل کی صبح گیارہ بجے سے گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔‘

شیئر: