دبئی میں 7 ماہ کے دوران تقریباً 10 ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد
صرف جولائی 2024 میں 1.31 ملین سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی میں محکمہ اقتصادیات و سیاحت نے سیاحتی شعبے کی کارکردگی اور سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے اعدادوشمار پیش کیے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران دبئی آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد 10.62 ملین رہی یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 9.83 ملین بین الاقوامی سیاح دبئی آئے تھے۔
اعدادوشمار کے مطابق دبئی نے جنوری میں 1.77 ملین بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ فروری کے دوران 1.9 ملین، مارچ کے دوران 1.51 ملین اوراپریل میں1.5 ملین، مئی میں 1.44 ملین سیاح یہاں آئے۔ اسی طرح جون میں 1.19 ملین اور جولائی 2024 کے دوران 1.31 ملین سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔
دبئی آنے والے سیاحوں میں مغربی یورپ پہلے نمبر پر رہا۔ یہ جنوری سے جولائی 2024 کے دوران کل سیاحوں کی تعداد کا 20 فیصد رہے ان کی تعداد 2 ملین رہی۔ اس کے بعد جنوبی ایشیا کے سیاح دوسرے نمبر پر رہے، ان کی تعداد 17 فیصد رہی۔
جی سی سی کے سیاح 14 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، ان کی تعداد 1.53 ملین رہی۔ روس، آزاد ریاستوں اور مشرقی یورپ کے سیاح 14 فیصد رہے، ان کی تعداد 1.5 ملین رہی۔
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے سیاحوں کی تعداد 1.2 ملین رہی جا 12 فیصد رہے۔ شمالی اور جنوب مشرقی ایشیا کے سیاحوں کا حصہ 10 فیصد تھا اور یہ تقریبا ایک ملین رہے۔
امریکہ سے بین الاقوامی سیاحوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار سے زیادہ تک پہنچ گئی یہ کل تعداد کا 7 فیصد رہے۔ افریقہ کا حصہ 5 فیصد رہا جس کے سیاحوں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار جبکہ آسٹریلیا کے ایک لاکھ 87 ہزار سیاح 7 ماہ کے دوران دبئی آئے۔
اس سال جولائی کے اختتام پر دبئی میں 825 ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد 151.4 ہزار سے زیادہ رہی جبکہ 2023 میں ہوٹلوں کی تعداد 813 اور کمروں کی تعداد 148.7 ہزار تھی۔
دبئی کی کل ہوٹل مارکیٹ میں فائیو سٹار لگژری ہوٹل کے کمروں کا حصہ 35 فیصد ہے جس میں 165 ہوٹلز میں تقریبا 52.7 ہزار کمرے ہیں اس کے بعد 29 فیصد کے ساتھ فور سٹار ہوٹل کے کمرے ہیں جس میں 196 ہوٹلز ہیں اور 43.6 ہزار کمرے ہیں۔ تھری سٹار ہوٹلز کا حصہ 19 فیصد ہے اور یہ 275 ہیں جن میں 28.8 ہزار کمرے ہیں۔ ہوٹل اپارٹمنٹس میں 189 ہیں جن میں 26.1 ہزار کمرے ہیں جو دبئی کی کل ہوٹل مارکیٹ کا تقریبا 17 فیصد ہیں۔
دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کی شرح 2024 کے ابتدائی سات ماہ میں 77 فیصد تک رہی جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 76 فیصد تھی۔
اس سال بین الاقوامی سیاحوں نے ہوٹلوں میں 24.5 ملین سے زیادہ راتوں کا قیام کیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کا ریکارڈ 23.8 ملین راتیں تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 3 فیصد زیادہ رہا۔
2024 کے اعدادوشمار کے مطابق ابتدائی 7 ماہ کے دوران سیاحوں کا ہوٹل میں قیام کا دورانیہ 3.6 راتوں تک پہنچ گیا۔ اس طرح ایک ہوٹل کے کمرے کا اوسط کرایہ 527 درھم تک پہنچ گیا۔
جبکہ یہ کرایہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 508 درھم تھا۔ اسی طرح دستیاب کمروں کا اوسط کرایہ 406 درھم تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال 388 درھم تھا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں