Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری وزیر اعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر نے ان کا خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مصر کے وزیراعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی اتوار کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنرشہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے مصری وزیراعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا۔
مصر میں سعودی سفیر صالح الحصینی، مملکت میں مصری سفیر احمد فاروق توفیق اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں ریاض پہچنے کے بعد مصری وزیراعظم سے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ملاقات کی۔
سبق نیوز کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: