Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی کوموروس کے صدر پر چاقو سے حملے کی مذمت

کومو روس اور اس کے عوام  کےلیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا ہے ( فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے اتوار کو مشرقی افریقی ملک کوموروس ( جزائر القمر) کے صدر عثمان غزالی پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
بحر ہند کے اس جزیرے کے ملک کے صدر کو جمعے کے دن ایک مذہبی رہنما کی آخری رسومات میں شرکت کے دوران چاقو کے حملے میں ’معمولی زخمی‘ ہوگئے تھے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں اپنی سلامتی اور استحکام کو درپیش تمام خطرات کے پیش نظر کومو روس اور اس کے عوام  کےلیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
بیان میں کوموروس کے صدر کی جلد صحت یابی، ملک کے عوام کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کےلیے نیک تنماوں کا اظہار کیا گیا۔
کوموروس کے صدارتی دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا کہ  صدر عثمان غزالی کے زخم زیادہ سنگین نہیں، وہ اپنے گھر منتقل ہوگئے۔ 
بیان میں مزید کہا گیا’ حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا تھا تاپم حکام کا کہنا ہے اسے ایک دن بعد پولیس کے سیل میں مردہ پایا گیا جہاں اسےرکھا گیا تھا۔
مشتبہ شخص کی شناخت ایک 24 سالہ فوجی کے طور پر کی گئی ہے۔

شیئر: