سعودی عرب کی غزہ میں سکول پر حملے کی مذمت
جمعرات 12 ستمبر 2024 13:06
’شہریوں کے علاوہ ’اونروا‘ کے ارکان بھی ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے غزہ میں سکول پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ سکول میں پناہ گزین مقیم تھے جبکہ حملے کے باعث عام شہریوں کے علاوہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ کے ارکان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب مکمل جنگ بندی اور بے گناہ عام شہریو ں کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے‘۔
سعودی عرب نے غزہ میں عالمی قوانین کی پامالی اور انسانی ہلاکت کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ ’عالمی امدادی اداروں کے ارکان کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں‘۔
’عالمی برادری کو اپنی ذمہ داری کا إحساس کرتے ہوئے احتساب اور عالمی قوانین کی پامالی پر روک لگانا چاہئے‘۔