سٹار فٹبالر نیمار الہلال کے اگلے میچ کے لیے تیار
’نیمار نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی اجتماعی پریکٹس میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الہلال کے سٹار فٹبالر نیمار نے مکمل شفایابی حاصل کرنے کے بعد اپنی ٹیم کے اجتماعی پریکٹس میں شامل ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیمار نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی اجتماعی پریکٹس میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سٹار فٹبالر نیمار17 اکتوبر کو برازیل اور یوراگوئے کے میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔
قبل ازیں الہلال فٹبال ٹیم نے نیمار کے ساتھ اگست 2023 میں 90 ملین یورو کا معاہدہ کیا تھا۔
نیمار نے الہلال کے ساتھ صرف 5 میچ کھیلے جن میں ایک گول کیا تھا۔