Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی جاپانی وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

کامیابی اور عوام کی مزید ترقی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نئے جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کو باضابطہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیراعظم کی کامیابی، عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے پارلیمنٹ نے منگل کو شیگیرو ایشیبا کو فومیو کشیدا کی جگہ وزیراعظم منتخب کیا ہے۔
 فومیو کشیدا نے طویل عرصے سے برسراقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ( ایل ڈی اے) کے پارٹی سربراہ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

شیئر: