Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کمرشل رجسٹریشن کی تعداد 1.5 ملین سے زیادہ: وزارت تجارت

تین ماہ کے دوران کمرشل 62 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’2024 کی تیسری سہ ماہی کے دوران کمرشل رجسٹریشن میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 62 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے بتایا ’ رواں برس جولائی سے ستمبر کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار رجسٹریشن کا اجرا کیا گیا، مملکت میں کمرشل رجسٹریشن کی مجموعی تعداد 1.5 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے 2024 کی تیسری سہ ماہی میں مملکت کے تجارتی سیکٹر کی کارکردگی اور ترقی کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’فن ٹیک، مصنوعی ذہانت، ای گیمنگ، مالیاتی سرگرمیوں، انشورنس، سپورٹس، انٹرٹینٹمٹ ایجوکیشن، سپورٹس کلب، ٹورسٹ ٹرپ، ریلیکشن سینٹرز، مارکیٹ ریسرچ، اور اوپینین پول جیسے سیکٹر میں کمرشل رجسٹریشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت کی رپوٹ میں بتایا گیا کہ’ ای کامرس رجسٹریشن میں 9.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جو قومی معیشت میں اہم شراکت دار ہے۔ گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں رجسٹریشن 39 ہزار 769 تک پہنچ گئی‘۔
یاد رہے ای کامرس کو مضبوط بنانا نیشنل ٹرانسفارمشن پروگرام کے اہداف میں سے ایک ہے۔ ای کامرس قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے سعودی عرب اب اس شعبے میں سرفہرست دس ترقی پذیر ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔

شیئر: