سعودی عرب میں ’فالکن‘ کے علاج کےلیے موبائل کلینک
موبائل فالکن کلینک میں لیبارٹری کی سہولت بھی موجود ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری فالکن اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن کے چھٹے ایڈیشن میں ’فالکن‘ کے علاج کےلیے پہلی مرتبہ موبائل کلینک کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موبائل کلینک کے ڈائریکٹر ماجد الشامری کا کہنا تھا ’فالکن فیسٹول میں موبائل کلینک کا خیال لوگوں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے آیا‘۔
موبائل کلینک کی وجہ سے فالکنز مالکان کو بھی سہولت ہو گی۔ بعض لوگوں کے پاس 300 سے زیادہ باز ہوتے ہیں۔ اگر کئی فالکن بیک وقت بیمار ہو جائیں تو انہیں ہسپتال لے جانا مشکل ہو جاتا ہے ایسے میں انہیں یہ سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔
موبائل فالکن کلینک میں لیبارٹری کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ضروری دوائیں بھی اس میں موجود ہیں تاکہ فوری طورپر بیمارفالکن کا علاج کیا جاسکے۔
اس حوالے سے وینٹری ڈاکٹر احمد ماھر کا کہنا تھا’ موبائل فالکن کلینک میں الٹرا ساونڈ کے علاوہ اینڈوسکوپی اور بڈ ٹیسٹ کے لیے مکمل لیبارٹری کی سہولت موجود ہے‘۔