Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت میں 6 ماہ کی توسیع

ایوان شاہی سے رعایتی مدت میں توسیع کے احکامات صادر کیے گئے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری احکامات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ٹریفک چالانز میں 50 فیصد رعایت کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹریفک چالانز کی ادائیگی کے حوالے سے 50 فیصد مہلت ایسی خلاف ورزیوں پر دی جارہی تھی جو 18 اپریل 2024 سے قبل ریکارڈ کی گئی تھیں۔
ایوان شاہی سے جاری احکامات میں رعایتی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا حکم صادر کیا گیا ہے جو کہ 17 اکتوبر 2024 کو ختم ہو رہی تھی۔
شاہی احکامات پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چالانز کی ادائیگی کے لیے مہلت میں توسیع  18 اپریل 2025 تک کردی گئی ہے۔
ٹریفک چالان کی ادائیگی میں ملنے والی 50 فیصد رعایت سے وہ افراد مستفیض ہوسکتے ہیں جن کے ٹریفک چالان 18 اپریل 2024 سے قبل درج کیے گئے تھے۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جن افراد کے ذمہ چالانز کی بڑی رقم ہے وہ ایک ساتھ یا اپنی سہولت کے مطابق ایک ، ایک چالان ادا کرسکتے ہیں۔

شیئر: