کس سعودی فضائی کمپنی کے خلاف مسافروں کی شکایات سب سے کم؟
منگل 22 اکتوبر 2024 23:25
کنگ خالد ایئرپورٹ پر ایک لاکھ مسافروں پر شکایت کی شرح 0.3 فیصد رہی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی جنرل اتھارٹی فار سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا ہے کہ ستمبر 2024 کے دوران مملکت کی فضائی کمپنیوں کےخلاف مسافروں نے 1273 شکایات درج کرائیں جو بیگیج سروسز، پروازوں اور ٹکٹوں کے حوالے سے تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی ایئرلائنز (السعودیہ) کو ایک لاکھ مسافروں میں سب سے کم 29 شکایات موصول ہوئیں۔
فلائی اے ڈیل (ادیل ایئر) شکایات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہی ایک لاکھ مسافروں پر شکایت کی شرح 29 رہی جبکہ شکایات کی پروسیسنگ کی شرح 100 فیصد رہی۔
فلائی ناس کے حوالے سے فی لاکھ مسافر شکایات 31 تک رہیں اور شکایات بروقت نمٹانے کی شرح سو فیصد رہی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہےایئرپورٹ کے حوالے سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک لاکھ مسافروں پر شکایت کی شرح 0.3 فیصد رہی۔ یہاں سالانہ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں کی آمد ورفت ہوتی ہے۔11 شکایات موصول ہوئیں جنہیں نمٹانے کی شرح 100 فیصد رہی۔
شہزادہ نایف ایئرپورٹ 6 ملین سے کم مسافروں والے ایئرپورٹس میں شامل ہے۔ یہاں ایک لاکھ پر ایک مسافر شکایت کی شرح رہی جو ایک فیصد ہے۔ شکایات پر بروقت نمٹنے کی شرح سو فیصد تک رہی۔
ڈومیسٹک ایئرپورٹس کے انڈیکس میں عرعر ایئرپورٹ کی شکایات دیگر ڈومیسٹک ایئرپورٹس کے مقابلے میں کم رہیں یہاں فی ایک لاکھ مسافروں پر3 فیصد کی شرح رہی۔
سعودی سول ایوی ایشن کی ماہانہ رپورٹ کا مقصد مقصد ایئرلائنز کی خدمات میں ترقی اور بہتری لانا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں