Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں امراض چشم کے حوالے سے کانفرنس

شرکاء کو براہ راست آنکھ کے پیچیدہ آپریشن بھی دکھائے جائیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی امراض چشم سے متعلق کانفرنس کا افتتاح کیا گیا جس میں 105 سے زائد ماہر معالجین شرکت کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کانفرنس کے صدر ڈاکٹر عبداللہ القحطانی نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی۔
ڈاکٹر القحطانی نے اپنے خطاب میں کہا کانفرنس کا اہتمام سعودی امراض چشم سوسائٹی نے نیشنل گارڈ کے تعاون سے کیا ہے جس میں جدہ کے آئی ہسپتال ، شاہ فہد ملٹری ہسپتال، مملکت کے دیگر ہسپتالوں اور جامعات کے علاوہ دوست اور برادر ممالک کے ماہرین امراض چشم شرکت کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سائنسی کمیٹی کو کانفرنس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 540 کے قریب تحقیقی مقالے موصول ہوئے ہیں جنہیں کانفرنس میں مختلف سیشنز کے دوران پیش کیا جائے گا۔
کانفرنس میں آنکھوں سے متعلق امراض پر مقالے پیش کیے جائیں گے جن میں قرنیہ ، موتیا کی سرجری اور بصارت کے امراض کے ساتھ کاسمیٹک سرجری اور دیگر امراض کے علاج کےلیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی اہم معلومات شامل ہوں گی۔

مختلف ممالک سے امراض چشم کے بارے میں 540 تحقیقی مقالے موصول ہوئے  

کانفرنس میں براہ راست امراض چشم سے متعلق متعدد آپریشنز حاضرین کو دکھائے جائیں گے جبکہ 9 تعلیمی شارٹ کورسز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی آئی سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان البلوشی نے بتایا کہ سوسائٹی کے زیر انتظام یہ 36 واں سالانہ کانفرنس ہے جو خطے کی سطح پرسب سے بڑی ہے۔

شیئر: