Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے افغان سفیر کی ملاقات

افغان سفیر نے حال ہی میں اسناد سفارت پیش کی ہیں۔ ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے جمعے کو امارات میں افغان سفیر بدرالدین مولانا نے ملاقات کی۔
خبر رساں اداے وام کے مطابق افغان سفیر نے حال ہی میں اسناد سفارت امارات کے صدر کو پیش کی ہیں۔
ملاقات میں امارات کے صدر نے افغان سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے نئے کردار کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے استحکام، ترقی اور خوشحالی سے متعلق افغان عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے امارات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
افغان سفیر بدرالدین مولانا نے عرب امارات کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر: