Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینئرنگ کے شعبے کےلیے سعودی کونسل کی ہدایات کیا ہیں؟

کونسل کی ممبر شپ کے لیے مقررہ امتحان پاس کرنا ضروری ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی انجینئرنگ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’انجینئرنگ کے پیشے سے منسلک افراد کے لیے لازمی ہے کہ وہ کونسل کی جانب سے پروفیشن مہارت کا سرٹیفیکٹ حاصل کریں۔‘
سرٹیفکیٹ کے بغیر انجینئرنگ کے شعبے میں کام کرنے والوں کو قانون شکنی کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سبق نیوز کے مطابق کونسل کے ترجمان انجینئر صالح العمر کا کہنا تھا’ کونسل کی جانب سے پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہےجس کا قانون سال 2017 سے لاگو کیا گیا ہے۔‘
انجینئرنگ کے پیشے سے منسلک افراد کے لیے لازمی ہے کہ وہ خود کو کونسل میں رجسٹر کرائیں ممبر شپ کے لیے مقررہ امتحان کی شرط ہوتی ہے جسے پاس کرنا ضروری ہے۔
ترجمان نے کہا’ جو بھی مطلوبہ سرٹیفیکٹ کے بغیر کام کرتا ہوا پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔‘

شیئر: