Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کی بنگلہ دیش اور دیگر ملکوں میں طبی سرگرمیاں

جبوتی میں کارڈیک کیتھرائزیشن سرجری پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے رضاکار تنظیموں اور ماہرین کے تعاون سے یمن، جبوتی اور بنگلہ دیش میں مختلف طبی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یمن میں 16 ماہر رضاکاروں نے بچوں کی سرجریوں کا ایک پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ 16 سے 23 نومبر تک مہم کے دوران مرکز کی طبی ٹیم نے 404 طبی معائنے کیے، 60 سرجریاں کیں اور 208 مریضوں کو دوائیں فراہم کی گئیں۔
جبوتی میں مرکز نے کارڈیک کیتھرائزیشن سرجری پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ 
بنگلہ دیش کے شہر رنگ پور میں شاہ سلمان مرکز نے نا بینا پن اور اس کی معاون بیماریوں سے نمنٹے کےلیے سعودی رضاکار منصوبہ نافذ کیا۔
مرکز کی رضا کاررانہ طبی ٹیم نے پانچ ہزار 82 کیسوں کا معائنہ کیا۔ 456 خصوصی آئی سرجریاں کیں اور 22 سے 26 نومبر تک ایک ہزار 454 چشمے تقسیم کیے گئے۔
شمالی لبنان کے المنییہ ریجن میں سبل السلام ایسوسی ایشن کی ایمببولینس ٹیم نے 8 سے 14 نومبر تک 38  مشن انجام دیے جن کی مالی اعانت کنگ سلمان ہیومینٹرین اینڈ ریلیف سینٹر نے کی۔
المنییہ میں سڑک حادثات میں زخمیوں کو امداد کی فراہمی اور مریضوں کی ہسپتال منتقلی شامل ہے۔
اس اقدام کا مقصد لبنان میں پناہ گزینوں اور مقامی کمیونٹی کی ایمبولینس خدمات اور ٹرانسپورٹیشن میں مدد کرنا ہے۔

شیئر: