Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 1785 افراد سے شہریت واپس، دو معروف فنکار شامل ہیں

کمیٹی کی رپورٹ میں شہریت واپس لینے کی سفارش کی گئی تھی ( فائل فوٹو: عاجل)
کویتی حکام نے 1785 افراد سے شہریت واپس لینے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ جن افراد سے شہریت واپس لی گئی ان میں کویت کے دو معروف فنکار شامل ہیں۔
سبق نیوز کے مطاب کویتی حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق گلوکارہ نوال الکویتیہ اور فنکار داود حسین سے بھی شہریت واپس لی گئی ہے۔
کویتی اعلی کمیٹی کی جانب سے شہریت کے حوالے سے کی گئی تحقیقات کے بعد 1758 افراد کے بارے میں رپورٹ پیش کی تھی کہ انہیں جو شہریت دی گئی تھی وہ ضوابط کے مطابق نہیں تھی۔
 ایک عرب اخبار نے کویتی اخبار القبس کے حوالے سے بتایا کہ شہریت کمیٹی کی جانب سے ان افراد کے بارے میں انتہائی باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہیں جنہیں کویتی شہریت جاری کی گئی تھی۔
متعلقہ کمیٹی کی رپورٹ میں جن افراد کی شہریت واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے اس میں کہا گیا تھا کہ شہریت جاری کرتے وقت قانونِ شہریت کے نکات کو مدنظر نہیں رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔
کمیٹی کی جانب سے سفارش کی گئی کہ ’اعلی خدمات‘ کی مد میں جنہیں شہریت دی گئی تھی وہ اس کے اہل نہیں ہیں اسی لیے انکی شہریت منسوخ کی جائے۔
واضح رہے کلوگارہ ’نوال ‘ گزشتہ 40 برس سے زائد عرصے سے کویت میں ہیں۔ ان کے سیکڑوں البم ریلز ہو چکے ہیں۔
نوال کو فن کی دنیا میں اعلی مقام حاصل ہے،عوام میں ان کے مداحوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔
داود حسین کو سال 2001 میں فن کی بنیاد پرسابق امیر کویت شیخ جابر الاحمد الصباح کے حکم پرکویتی شہریت دی گئی تھی۔
داود حسین کا تعلق مذاح سے تھا وہ کویت اور عرب دنیا کے معروف کامیڈین مانے جاتے تھے۔

شیئر: