Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹم امور میں تعاون کا معاہدہ

مملکت میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے معاہدے پر دستخط کیے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین کسٹم امور کے حوالے سے باہمی تعاون کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
مملکت کی جانب سے زکوۃ و ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے ڈپٹی گورنر انجینئر عبداللہ احمد الفنتوخ جبکہ سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر احمد فاروق نے معاہدے پر دستخط کیے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق ریاض میں ہونے والی زکوۃ، ٹیکس و کسٹم کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارتی امورکو بہتر بنانے کے لیے کسٹم و ادارتی معاملات کو آسان بنانا اوراس شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔
واضح رہے ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں 70 سے زائد ورکشاپس اور مذاکراتی سیشنز ہوئے جس میں 90 کے قریب مقامی اورعالمی اداروں کی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔

شیئر: