انڈونیشا کی حکومت نے کہا ہے کہ امسال دو لاکھ 21 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
نائب گورنر نے ماحول دوست مکہ ٹیکسی کا اجرا کردیاNode ID: 884400
سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشی وزیر دینی أمور نصر الدین عمر نے کہا ہے کہ ’انڈونیشی حج مشن کا عملہ 2210 افراد پر مشتمل ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دو لاکھ 21 ہزار انڈونیشی عازمین سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں کے ذریعہ سفر کریں گے‘۔
’انہوں نے کہا ہے کہ ’ایک لاکھ 10 ہزار 500 عازمین مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پر اتریں گے جبکہ جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ سے واپس آئیں گے‘۔
’جبکہ بقیہ ایک لاکھ 10 ہزار 500 عازمین جدہ ایئرپورٹ اتریں گے اور مدینہ ایئرپورٹ سے واپس آئیں گے‘۔