سعودی عرب اور انڈیا نے اتوار کو حج معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ایک لاکھ 75 ہزار25 انڈین عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکرتوفیق الربیعہ اور انڈین مرکزی وزیر برائے پارلیمانی اوراقلیتی امور کرن رجیجو نے معاہدے پر دستخط کیے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا آغازNode ID: 884381
انڈیا کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ حج معاہدے 2025 پر دستخط ہوئے، حج کوٹے کو حتمی شکل دی ہے۔ ہم اپنے تمام عازمین کو بہترین ممکنہ خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔‘
انڈین وزیر برائے اقلیتی امور نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد عیسی سے بھی ملاقات کی۔
رابطہ کے سیکرٹری جنرل کے نتیجہ خیز دورہ انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بین المذاہب مکالمے اور امن کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’میں اس معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہوں جو انڈین عازمین حج کےلیے ایک اچھی خبر ہے۔ حکومت عازمین کے لیے بہتر تجربات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘
علاوہ ازیں انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نصرالدین عمر اور سعودی وزیر حج نے بھی جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
انڈونیشیا سے دو لاکھ 21 ہزارعازمین فریضہ حج کےلیے مملکت آئیں گے۔